سربراہ کا پیغام

Shiraz_Ullah_Choudryنوبل انرجی کا ذکر کرتے ہوئے میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ یہ ادارہ ماحول دوست توانائی فراہم کرنے میں
شب و روز کوشاں ہے. 125 KWP شمسی توانائی کا پلانٹ واہ نوبل کے ھیڈ آفس کو توانائی کی تمام ضروریات اعلی کارکردگی کے ساتھ مہیا کر رہا ہے. یہ منصوبہ کمپنی کی بہترین انجینئرنگ / تکنیکی مہارت کی غمازی کرتا ہے اور اپنی مثال آپ ہے.

میں نوبل انرجی کے حال ہی میں شروع ہونے والے منصوبے کے لیے دعا گوہوں جو پاکستان کا شمسی توانائی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو واہ نوبل کیمیکل لمیٹڈ کی توانائی کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا.

میری خواہش ہے نوبل انرجی بھرپور ترقی کرے اور اس ملک میں بجلی کی قلت سے نمٹنے کے لئے سبز توانائی کو حل کے طور پر فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے.

میں نوبل انرجی کی انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اعلی کارکردگی اور ارتقاء کے اس عمل کو جاری رکھیں

میں مبارک باد دیتا ہوں اور ان سب کی کامیابی کا متمنی ہوں.

بریگیڈیئر (ر) شیراز اللہ چوہدری

چیف ایگزیکٹو واہ نوبل گروپ

نوبل انرجی لمیٹڈ